 |
نرم و خوش گوار ہواؤں کی قَسم جو پے در پے چلتی ہیں،
|
 |
پھر تند و تیز ہواؤں کی قَسم جو شدید جھونکوں سے چلتی ہیں،
|
 |
اور ان کی قَسم جو بادلوں کو ہر طرف پھیلا دیتی ہیں،
|
 |
پھر ان کی قَسم جو (اُنہیں) پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں،
|
 |
پھر ان کی قَسم جو نصیحت لانے والی ہیں،
|
 |
حجت تمام کرنے یا ڈرانے کے لئے،
|
 |
بیشک جو وعدۂ (قیامت) تم سے کیا جا رہا ہے وہ ضرور پورا ہو کر رہے گا،
|
 |
پھر جب ستاروں کی روشنی زائل کر دی جائے گی،
|
 |
اور جب آسمانی کائنات میں شگاف ہو جائیں گے،
|
 |
اور جب پہاڑ (ریزہ ریزہ کر کے) اُڑا دیے جائیں گے،
|
 |
اور جب پیغمبر وقتِ مقررہ پر (اپنی اپنی اُمتوں پر گواہی کے لئے) جمع کئے جائیں گے،
|
 |
بھلا کس دن کے لئے (ان سب اُمور کی) مدت مقرر کی گئی ہے،
|
 |
فیصلہ کے دن کے لئے،
|
 |
اور آپ کو کس نے بتایا کہ فیصلہ کا دن کیا ہے،
|
 |
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی (و تباہی) ہے،
|
 |
کیا ہم نے اگلے (جھٹلانے والے) لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا تھا،
|
 |
پھر ہم بعد کے لوگوں کو بھی (ہلاکت میں) ان کے پیچھے چلائے دیتے ہیں،
|
 |
ہم مجرموں کے ساتھ اِسی طرح (کا معاملہ) کرتے ہیں،
|
 |
اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،
|
 |
کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی (کی ایک بوند) سے پیدا نہیں کیا،
|